!... Chill Dude ....!

The entire world goes in a quickly setting. Men and women Pakistani Chat ROOMS have not much more time for it to talk jointly simply by free Chat Rooms publishing text letters as well as at the Girls Chat Rooms same time do not need a lot dollars intended for Largely, young era likes to prefer to apply it as a communicating technique, and it's also an exceptionally helpful transmission station intended for groups.Chitchat suggests laid-back discussion a technique of transmission with the net circle Chat Rooms high-priced long-distance phone calls. We now have Live Chat ROOMS the alternative similar to net communicating intended for communicating jointly and this also with out considering an excessive amount All World Chat Rooms concerning the mobile phone bill bills. The whole circle will be arranged as a result of numerous chat rooms. Men and women go to the actual chat rooms intended for different good reasons. Many people discover a growing number of which enable it to reveal the landscapes together Join Chat Room with many people each and every moment on a global foundation.

تحریک انصاف کے الزام مسترد زرداری کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوسکی

تحریک انصاف کے الزام مسترد
زرداری کی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوسکی
الطاف حسین کی دہشت گردی ثابت نہیں ہوسکی۔
شریف برادران کی منی لانڈرنگ اور قرضوں کی معافی ثابت نہیں ہوسکی۔
بینظیر کا سرے محل زرداری کا نام پوگیا لیکن اس محل کی خریداری ثابت نہیں ہوسکی۔
مشرف نے کھلے عام 12 مئی کو کراچی میں قتل عام کا اعتراف کیا لیکن یہ کیس بھی اس پر ثابت نہ ہوسکا۔
چوہدری برادران نے اربوں روپے کرپشن کی، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
یوسف گیلانی نے کھلے بندوں ترک وزیراعظم کی بیوی کا ہار چوری کیا اور پھر دباؤ پڑنے پر لوٹا دیا، لیکن یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
نواز اور شہبازشریف کی اولادوں کے کاروبار باہر ہیں لیکن ان کی ملک میں سرکایہ کاری سے عدم دلچسپی ثابت نہیں ہوسکی۔
اسحاق ڈار کے بیٹوں کی دبئی میں اربوں کی پراپرٹی ھے لیکن پھر بھی اسحاق ڈار کی فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ ملک میں نہ لانے کی پالیسی ثابت نہ ہوسکی۔
طاہرالقادری نے 21 سال عالم رویا میں امام ابو حنیفہ کے ساتھ علم حاصل کیا، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
جنید جمشید کے کرتے بکنے کے ساتھ ہی اس کی ٹی وی پر دلچسپی بڑھ گئی، یہ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
مشرف کی آدھی کابینہ اس وقت ن لیگ میں ھے، پھر بھی نوازشریف کی آمریت دوستی ثابت نہیں ہوسکی۔
زرداری دبئی میں بیٹھ کر سرکاری خرچے پر سندھ حکومت کا اجلاس بلاتا ھے لیکن پھر بھی اس کے بے غیرتی ثابت نہیں ہوسکی۔
ایان علی کے پرس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوا لیکن وہ منی لانڈرنگ کررہی تھی، یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔
کراچی جاتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں لیکن وہ چھوڑ دی گئی کہ ان سے کیا واقعی نشہ ہوتا تھا، یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔ 
پاکستان کی اشرافیہ امیر سے امیر تر اور عام آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ھے، پھر بھی اشرافیہ کچھ برا کر رہی ھے، یہ بات آج تک ثابت نہیں ہوسکی۔
ایسے میں اگر جوڈیشل کمیشن میں پچھلے الیکشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی تو کوئی بڑٰی بات نہیں
[لیاقت علیخان،جنرل ضیاءالحق اور بینظیر بهٹو کے قتل پر کمیشن رپورٹ کے نتائج ،حمودالرحمن کمیشن اور کارگل کمیشن کی واضع رپورٹ ،ماڈل ٹاون میں 14 قتل اور 100 لوگوں کو گولیاں لگنے میں "خلائ مخلوق" کی ملوث هونے کو ثابت کرتی اور وزیر اعلی و وزیرقانون کو فرشتہ ثابت کرتی جوائنٹ انویسٹیگیشن رپورٹ،چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار کی کرپشن کیس میں کلئر نس کے بعد اور ایان علی کی ائرپورٹ پر منی لانڈرنگ کو بہن بهائ کے درمیان امانت کے لین دین قراردیتے اور کسٹم انسپکٹر کے قتل کو "رضاے الہی" ثابت کرتے پیپلزپارٹی کے پرنور چہرے والے وکیل لطیف کهوسہ کے دلائل کے بعد....جوڈیشل کمیشن کی اس متوازن رپورٹ کو بهی تسلیم کرلینا چاہئے بهائ. ...یہی اس ملک کا دستور هے.......اب اگلا الیکشن بهی "اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکٹرونک ووٹنگ کیجاے پرچی سسٹم پر هی هوگا".....کیونکہ پرچی سسٹم میں "مارجن" موجود هے....پاکستان زندہ باد...ایسی "خالص جمهوریت" پائندہ باد
تحریر:- دعا زبیر کراچی

0 comments: